بھدرا چلم واقعہ، ملبہ سے دوسرے مزدور کی لاش برآمد

حیدرآباد (آئی اے این ایس) بھدراچلم ٹاؤن میں زیر تعمیر منہدمہ 6منزلہ عمارت کے ملبہ سے جمعہ کی صبح میں دوسرے مزدور کی لاش نکالی گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے 2:30 بجے شب ملبہ سے دوسرے مزدور پی اوپندر راؤ کی لاش برآمد کرلی۔پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ دوسری لاش برآمد ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے اپنا آپریشن ختم کردیا۔

بھدرا دری کتہ گوڑم ضلع کے بھدرا چلم ٹاؤن میں چہارشنبہ کے روز جی پلس 5منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی تھی جس کے ملبہ میں دو مزدور پھنسے ہوئے تھے جن کی لاش برآمد کرلی گئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دوسرے مزدور کی لاش نکالنے سے ایک دن قبل مزدور کامیشور راؤ کی لاش کو جمعرات کے روز ملبہ سے نکا لیا گیا۔ بھدرا چلم ٹاؤن کے سوپر بازار علاقہ میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کمزور ڈھانچہ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *