پنجاب میں 'ڈرگ مردم شماری' کرانے کا بھگونت مان حکومت کا اعلان، 150 کروڑ روپے کا بجٹ الاٹ

وزیر مالیات ہرپال سنگھ چیما نے بجٹ تقریر میں نشہ کو پنجاب کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بتایا ہے۔ یکم مارچ 2025 سے پنجاب میں نشے کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر'انسٹا گرام'</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر'انسٹا گرام'</p></div>

تصویر’انسٹا گرام’

user

پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے بدھ کو اپنا بجٹ پیش کیا۔ پنجاب کے وزیر مالیات ہرپال سنگھ چیما نے ریاست کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بھگونت مان حکومت کے کام کاج کی جم کر تعریف کی۔ اس درمیان پنجاب حکومت نے ‘ڈرگ مردم شماری’ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مالیات کے مطابق پنجاب میں پہلی بار ڈرگ مردم شماری کرائی جائے گی تاکہ یہ پتہ چلے کہ کتنے لوگ اس بُری عادت میں مبتلا ہیں۔ اس کے لیے پنجاب حکومت کے ذریعہ 150 کروڑ روپے کا بجٹ بھی الاٹ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے ڈرگ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بھی 110 کروڑ روپے الاٹ کیے ہیں۔ اس رقم کے تحت 5000 ہوم گارڈ، بی ایس ایف جوانوں کو تعینات کیا جائے گا اور اینٹی ڈرون سسٹم لگائے جائیں گے تاکہ سرحد پار سے ہو رہی ڈرگ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔

وزیر مالیات ہرپال چیمہ نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران نشہ کو پنجاب کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مارچ 2025 سے پنجاب میں نشے کے خلاف مہم شروع کی گئی جس کا مقصد نشے کو جڑ سے مٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کچھ دنوں میں ہی 2136 ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور 3816 ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہرپال سنگھ نے کہا کہ پنجاب کے ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران انہوں نے سابقہ حکومتوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پنجاب فی شخص آمدنی میں اب 15ویں مقام پر پہنچ چکا ہے۔ چیمہ نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لیے آج 236080 کروڑ روپے کا بجٹ پیش ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں 9 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے وہ 8.09 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال 26-2025 میں جی ایس ڈی پی میں 10 فیصد اضافہ کا امکان لگایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *