
حیدرآباد ۔ کے این واصف
ادارہ امورحرمین نے زائرینِ مسجد الحرام کی سہولت کےلیے اردو سمیت پانچ زبانوں میں “ڈیجیٹل معلومات” کی سہولت فراہم کی ہے۔زائرین QR code اسکین کرکے اپنے موبائل پراہم دینی معلومات سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ادارہ حرمین کا کہنا ہے ڈیجیٹل معلوماتی پورٹل پرڈیجیٹل قرآن کریم ، مسجد الحرام کے خطبے ، دوروس اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ڈیجیٹل معلوماتی پورٹل پر صبح شام کے اذکار، وضو، نماز اورطہارت کے طریقوں کو انتہائی آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کے لیے اہم معلومات کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے طواف اور سعی میں پڑھی جانے والی 170 مسنون دعائیں شامل ہیں۔پورٹل پر اردو، عربی، انگلش، ترکی اور فرانسی زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے
تاکہ ان ممالک کے زائرین اپنی زبان میں دینی معلومات سے حاصل کرسکیں۔