جنوبی کوریا میں پانچ الگ الگ مقامات پر جنگل میں شدید آگ لگی ہے۔ انڈونگ اور اس کے پڑوسی اُئی سیونگ و سانچیونگ کاؤنٹیوں اور اُلسان شہر کے 5500 سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے۔


تصویر سوشل میڈیا
جنوبی کوریا کے جنگلوں میں شدید آگ لگی ہوئی ہے۔ اب تک اس میں 16 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور 19 لوگ جھلس گئے ہیں۔ خشک موسم ور تیز ہواؤں نے آگ کو مزید بھڑکا دیا۔ 1300 سال پرانا بودھ مندربھی اس آگ میں جل کر خاک ہو گیا۔ 4300 ایکڑ زمین اس کی زد میں آ چکی ہے۔ انتظامیہ نے انڈونگ سمیت دیگر شہروں اور قصبوں کے لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فائر بریگیڈ ملازمین آگ بجھانے میں جٹے ہیں مگر ابھی پوری طرح سے کامیابی نہیں ملی ہے۔
جنوبی کوریا میں پانچ الگ الگ مقامات پر جنگل میں شدید آگ لگی ہے۔ کوریا جنگل خدمات کے مطابق ہفتہ کو سانچیونگ میں آگ کی لپیٹ میں آنے سے چار فائر بریگیڈ ملازمین کی جان چلی گئی۔ قائم مقام وزیر اعظم ہان ڈک-سو نے آگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی مستعد رہنے کو کہا ہے۔
انڈونگ اور اس کے پڑوسی اُئی سیونگ و سانچیونگ کاؤنٹیوں اور اُلسان شہر کے 5500 سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ اور سلامتی کے مطابق آگ نے یہاں سب سے شدید شکل اختیار کر لی ہے۔ اُوئی سونگ کاؤنٹی میں لگی آگ تیزی سے آگے پھیل رہی ہے۔ اب انڈونگ اور اُئی سونگ کاؤنٹی کے افسروں نے کئی گاؤں اور انڈونگ یونیورسٹی کے پاس رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کا حکم دیا ہے۔
افسروں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین نے کافی حد تک آگ پر قابو پا لیا تھا مگر خشک موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ نے دوبارہ خوفناک شکل اختیار کرلی۔ آگ بجھانے میں تقریباً 9000 فائر بریگیڈ کے ملازم، 130 سے زیادہ ہیلی کاپٹر اور سینکڑوں گاڑیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
آگ کی وجہ سے یونگ دیوک شہر میں سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ چار گاؤں کے لوگوں سے اپنے گھروں کو چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ چیونگ سونگ کاؤنٹی کی ایل جیل سے تقریباً 2600 قیدیوں کو دوسری جگہ بھیجا جا رہا ہے۔ حالانکہ جنوبی کوریا کے وزارت انصاف ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔