تلنگانہ کابینہ میں توسیع کرنے کانگریس ہائی کمان کی منظوری – 6 وزراء کو شامل کرنے پر ایک مسلم کو موقع فراہم کرنے کا امکان

کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کابینہ کی توسیع کو منظوری دے دی ہے، اور اطلاعات کے مطابق اس بار چار نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

 

جبکہ گی الحال کابینہ میں مزید 6 نئے وزرا کو شامل کرنے کی گنجائش ہے اگر 6 وزراء کو شامل کیا جاتا ہے تو ایک مسلمان کو موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر اور چیف وِپ کے عہدوں پر بھی تقرریاں متوقع ہیں۔  اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد کابینہ میں توسیع کے امکانات ہیں

 

کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے بعد کومٹ ریڈی راج گوپال ؛  سدرشن ریڈی ؛ جی ویویک ؛پریم ساگر اور سری ہری کا امکانی وزراء کے طور پر سامنے ارہا ہے

 

پیر کی رات چیف منسٹر ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا، وزیر آبپاشی اوتم کمار ریڈی اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ دہلی پہنچے۔

 

وہاں انہوں نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں کانگریس کے ریاستی امور کی انچارج میناکشی نٹراجن بھی شریک ہوئیں۔

 

ملاقات میں تلنگانہ کی تازہ سیاسی صورتحال، کابینہ میں کس کو شامل کیا جائے، اور 24 سے 26 اپریل تک حیدرآباد میں منعقد ہونے والی “بھارت سنویدھان انٹرنیشنل کانفرنس” جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *