
حیدرآباد ۔بورڈ اف سیکنڈری سکول ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے دسویں جماعت ریاضی کے تیار کردہ پرچے کے ایک طویل جوابی سوال نمبر 18 کے اردو ترجمہ میں ایک سنگین غلطی کے پیش نظر تلنگانہ اردو میڈیم میاتھس ٹیچرس فورم TUMMTF کی جانب سے ڈائریکٹر گورنمنٹ ایگزامس بورڈ آف سیکنڈری اسکول ایجوکیشن ریاست تلنگانہ مسٹر کرشنا راو کو یادداشت پیش کی گئی
جس میں سوال نمبر 18 کے غلط ترجمہ کے پیش نظر طلباء کو بطور تلافی 6 نشانات بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ یاداشت میں تفصیل سے دلائل کے ساتھ مسئلہ کو سمجھایا گیا ۔ ڈائریکٹر جناب کرشنا راو نے تیقن دیا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں مختلف یونینوں کی جانب سے یادداشت مطالبات پیش کیے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں انہوں نے
انصاف کی یقین دہانی کی ۔ وفد میں محمد عبد الملک ایس اے میاتھس گورنمنٹ ہائی اسکول نواب صاحب کنٹہ ، جناب وجیہ الدین حامد انصاری ایس اے میاتھس گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ اور جناب سید نوید اختر زیدی ایس اے میاتھس گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما موجود تھے ۔