
بالی وو ڈسوپر اسٹار سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کے ایک گانے ”زہرہ جبیں“میں جو کرتا پہنا ہے اس کولیکر سلمان خان کے چاہنے والوں اور فیشن کے شائقین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے
۔ ایکشن ڈرامہ فلم سکندر اس عید پر باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ اپنے دلکش ٹیزر، سلمان خان کے نئے انداز نے ان کے فیانس کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ یہ فلم اس سال کے سب سے بڑے بلاک بسٹر میں سے ایک بننے کے لیے تیار ہیں
۔حیدرآباد میں سلمان خان کوسب سے زیادہ چاہنے والے ساحل طیبی جنہوں نے سلمان خان کے نام سے حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں بھائی کی چائے کے آؤٹ لیٹس کھولے ہیں بتایاکہ سلمان خان ہمیشہ بالی ووڈ میں نوجوانوں کی پہلی پسند رہے ہیں اور ہرعید کولوگ ان کی فلم کوعیدی کے طورپردیکھتے ہیں اور ان کی جانب سے فلم میں اپنائے گئے اسٹائیل کوپہنتے ہیں اور انہوں نے بھی اس سال عید کیلئے یہی کرتاپائجامہ خریدا ہے۔
سلمان خان ایک طویل عرصے سے فٹنس اور فیشن میں ٹرینڈسیٹر رہے ہیں۔ مختلف فلموں میں اختیار کئے گئے سلمان خان کے اسٹائیل نے ہمیشہ نوجوانوں کومتاثر کیا ہے۔جب فلم ”پیار کیا تو ڈرنا کیا“ کے ایک گانے میں انہوں نے شرٹ اتار کر گاڑی چلائی تھی تونوجوان بھی سڑکوں پر بائیک پر بغیر شرٹ کے گھوم رہے تھے
۔ سلمان خان کا یہ نیا ڈریس اس عید میں نوجوانوں کی جانب سے سب سے زیادہ پہناجائے گا۔ حیدرآباد کے بشمول ملک کی مختلف ریاستوں میں اس کرتے کے کپڑے کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ حیدرآباد کی مختلف دکانوں میں نوجوان عیدکوپہننے کیلئے اسی کپڑے کی مانگ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
ایک کپڑے کی فیکٹری کے مالک نے بتایاکہ سب سے زیادہ دکانوں کی جانب سے اس کپڑے کی مانگ کی جارہی ہے اور تیزی سے یہ فروخت ہورہا ہے۔ یہ رجحان اس بات کوظاہرکرتا ہے کہ سلمان خان جو بھی پہنتے ہیں وہ ایک ٹرینڈ بن جاتا ہے۔ مرحوم بابا صدیقی کی جانب سے پچھلے سال دی گئی
افطار پارٹی میں سلمان خان کی جانب سے پہنے گئے کرتاپائجامہ نے بھی ان کے فیانس کی توجہ حاصل کی تھی اور پچھلی عید الفطر کوتمام سلمان خان کے نوجوان فیانس نے یہی ڈریس پہناتھا اوراب امید ہے کہ سلما ن خان کی جانب سے آنے وا لی فلم سکندر میں پہنے گئے کرتاپائجامہ کو بھی اس سال نوجوان عید الفطر میں پہنیں گے اور سکندردیکھیں گے۔