
غزہ: اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو کہا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں ناصر اسپتال میں فلسطینی تحریک حماس کے ایک اہم رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا، “تھوڑی دیر پہلے، آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے (اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی) نے ناصر اسپتال کمپلیکس کے اندرکام کرنے والے حماس شدت پسندتنظیم کے ایک اہم رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے منگل کو غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ یہ حماس کی جانب سے بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے جنگ بندی کے انتظام میں توسیع کے امریکی منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کے ردعمل میں ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی 19 جنوری کو عمل میں آئی۔ پہلا 42 دن کا مرحلہ باضابطہ طور پر یکم مارچ کو ختم ہوگیا، لیکن بڑی لڑائی میں روک 17 مارچ تک جاری رہی۔