ایل ایس جی نے زخمی محسن خان کی جگہ شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا

لکھنؤ: لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں اپنی مہم سے قبل زخمی محسن خان کے متبادل کے طور پر آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آئی پی ایل نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا، “لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محسن خان کی جگہ شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ محسن چوٹ کی وجہ سے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن سے باہر ہیں۔ فرنچائز نے ٹھاکر کو 2 کروڑ روپے کی بنیادی قیمت پر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔”

گزشتہ سال 31 دسمبر کو اتر پردیش کے تیز گیند باز محسن خان وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلتے ہوئے دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ حال ہی میں، شاردول کو لکھنؤ میں منعقدہ فرنچائز کے اہم پریکٹس کیمپ میں پریکٹس کرتے دیکھا گیا۔ نئے کپتان رشبھ پنت کی قیادت میں ایل ایس جی پیر کو دہلی کیپٹلس کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *