
File photo
حیدرآباد ۔تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گنڈرام پلی میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد مقامی پولٹری فارمس کے ذمہ داروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ فارمس میں موجود مرغیوں کو ہلاک کر کے دفن کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 10 سے 20 ہزار مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔
پولٹری فارمس کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہر فارم میں مرغیوں کی اسکریننگ جاری ہے تاکہ مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ جن مرغیوں میں برڈ فلو مثبت پایا جا رہا ہے انہیں فوری طور پر تلف کر کے مناسب طریقے سے دفن کیا جا رہا ہے۔
اسی دوران حکومت اور مقامی حکام نے احتیاطی اقدامات کے تحت برڈ فلو متاثرہ علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مرغی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر پولٹری فارمس کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔