محبوب نگر میں سیوا میکس کی جانب سے دعوتِ افطار

محبوب نگر۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے محبوب نگر میں سیوا میکس کے زیر اہتمام ایک پُرتکلف اور روح پرور دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔

 

اس خصوصی تقریب میں سوسائٹی کے صدر شیخ شجاعت علی کے ساتھ ساتھ بی ایم سی کے معزز اراکین سمیع ناصر، ودوداللہ بیگ، اور عبدالقوی نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر شیخ شجاعت علی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ایثار، محبت، اور خدمتِ خلق کا پیغام دیتا ہے۔

 

شرکاء نے اس خوبصورت اور بامقصد تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات نہ صرف روزہ داروں کے لیے باعثِ برکت ہوتے ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *