
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کشائی گوڑہ انڈسٹریل ایریا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بجلی کے کھمبے کے قریب کھدائی کے دوران بجلی کا ٹرانسفارم پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھدوائی کے دوران ارتنگ وائر میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجہ میں زوردار دھماکہ ہوا اور ٹرانسفارمر پھٹ گیا۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کام کر رہا شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی افراد نے پولیس اور محکمہ بجلی کو اطلاع دی۔
پولیس ٹیم نے وہاں پہنچ کر کیس درج کر لیا اور جانچ شروع کردی۔