ڈی جی جی آئی نے 357 غیر قانونی آن لائن گیمنگ ویب سائٹ کو بلاک کیا، 2400 بینک کھاتے بھی منجمد

مرکزی حکومت نے بیرون ممالک سے غیر قانونی طور سے چلائے جا رہے آن لائن منی گیمنگ پلیٹ فارم کی 357 ویب سائٹ، یو آر ایل کو بلاک کر دیا ہے۔ جی ایس ٹی خفیہ ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) نے آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے خلاف اپنی کارروائی تیز کرتے ہوئے ان سائٹس کو بلاک کرنے کے علاوہ 2400 بینک کھاتوں کو منجمد بھی کر دیا ہے۔ اس غیر قانونی کام میں گھریلو اور بیرون ملک دونوں آپریٹر شامل ہیں۔

وزارت مالیات نے اس تعلق سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ٹیکس چھپانے کے لیے بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور سے گیم آپریٹ کر رہے ہیں ساتھ ہی جی ایس ٹی کی چوری بھی کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *