محکمہ موسمیات کے مطابق صاف آسمان اور دن میں تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی بڑھ رہی ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت / آئی اے این ایس
راجدھانی دہلی میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو گرمی کا ستم جھیلنے کے لیے ابھی سے تیار رہنا ہوگا کیونکہ آنے والے ہفتے میں درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صاف آسمان اور دن میں تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 16 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔
راجدھانی میں ہفتہ کو گزشتہ دن کے مقابلے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1.1 ڈگری سیلسیس کم رہا یعنی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16.7 ڈگری رہا۔ ایک دن پہلے جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے بعد راجدھانی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سے 38 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ جس سے گرمی مزید بڑھ سکتی ہے لیکن جمعرات اور جمعہ کو ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہونے کا امکان ہے، جس کے سبب دونوں دن آسمان میں جزوی بادل چھائے رہیں گے اور اس دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
دوسری طرف مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق ہفتہ کو دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 161 رہا۔ اس وجہ سے ہوا کا معیار درمیانے زمرے میں برقرار رہا لیکن مقامی وجوہات سے اتوار کو ایئر انڈیکس 200 سے زیادہ پہنچ سکتا ہے اور ایئر کوالیٹی خراب زمرے میں جا سکتی ہے۔ پھر پیر کو ایئر انڈیکس میں سدھار ہونے سے ہوا کا معیار درمیانے زمرے میں پہنچ سکتا ہے۔
سی پی سی بی کے مطابق فرید آباد کا ایئر انڈیکس 88 اور گریٹر نوئیڈا کا 96 رہا، جس سے ان دونوں شہروں میں ہوا کا معیار اطمیمنان بخش زمرے میں رہا۔ غازی آباد اور گروگرام میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں رہا۔ اس وجہ سے ان دونوں شہروں میں ایئر انڈیکس بالترتیب 257 اور 202 رہا۔ وہیں نوئیڈا کا ایئر انڈیکس درمیانے زمرے میں 114 درج کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔