جنوبی، مشرقی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 افراد ہلاک، 28 زخمی

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے لیے ضرورت کے مطابق حملہ جاری رکھے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

مشرقی اور جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتہ کو کم از کم چھ افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنانی محکمہ صحت کے حکام نے یہ اطلاع دی۔

لبنان کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں، ٹائر شہر کے ساتھ ساتھ کئی وادیوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مشرقی لبنان میں حملوں میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثناء لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے ہفتے کی شام تک 15 فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر، انفراسٹرکچر سائٹس، عسکریت پسندوں، راکٹ لانچروں اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولت کے خلاف حملوں کی دوسری لہر شروع کی۔ اس نے کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے لیے ضرورت کے مطابق حملہ جاری رکھے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *