ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کی بیجنگ میں چینی عہدیدار سے ملاقات

جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سٹیو ڈینس بیجنگ کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے پہلے رکن ہیں اور یہ امریکی پالیسی کی جانب ایک واضح اشارہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی، امریکی سینیٹر سٹیو ڈینس نے ہفتے کے روز چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ سے صحافیوں کے سامنے گرم جوشی سے تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی محصولات کی وجہ سے تجارت سے نمٹنے کے حوالے سے تناؤ بڑھ رہا ہے۔

چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے کہا کہ جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بیجنگ کا دورہ کرنے والے کانگریس کے پہلے رکن سٹیو ڈینس اتوار کو چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے۔

سٹیو ڈینس، جو اس سے قبل جنوبی چین کے ایک اقتصادی مرکز گوانگ زو شہر میں امریکی اشیائے خورونوش کی کمپنی “پراکٹر اینڈ گیمبل” کے لیے کام کر چکے ہیں، نے کہا ہے کہ وہ چین کا چھٹا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ 2018 میں لی کیانگ سے ملے جب وہ شنگھائی میں پارٹی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چین اور امریکہ کے درمیان اہم ایشوز پر بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ تعمیری بات چیت کرنے پر یقین رکھتا ہوں اور کئی سالوں میں میرے چین کے تمام دوروں کی یہی نوعیت تھی۔ جمعرات کو شروع ہونے والے اس دورے سے پہلے سٹیو ڈینس کے دفتر نے اعلان کیا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہیں اور صدر ٹرمپ کے امریکہ فرسٹ ایجنڈے کو نافذ کریں گے۔ ڈینس نے پہلی ٹرمپ انتظامیہ کے دوران بھی ثالث کا کردار ادا کیا جب ٹیرف بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *