غاصب اسرائیل کے لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے میں 31 افراد شہید

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے آج کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر فضائی حملوں میں 6 افراد شہید جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے اقلیم التفاح کی پہاڑیوں، وادی زبقین، بلدات دیر الزہرانی، حومین الفوقا اور رومین کے درمیان علاقوں اور وادی الشومریہ کو نشانہ بنایا۔

صور شہر کے حی الآثار اور اس کے جنوبی علاقے القلیلہ پر بھی بمباری کی گئی۔

درہ سنیا اور شہرک دیر قانون کے اطراف پر اسرائیل کی جانب سے دو فضائی حملے کیے گئے۔

صریفا، فرون اور الغندوریہ کے قصبوں کے درمیان کے علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے فلسطین کے قابضہ علاقوں کی سرحد کے نزدیک القصر اور حوش السید علی کے اطراف اور شہرک النبی شیت کے اطراف کو بھی نشانہ بنایا۔

ایک اور حملے میں، سرعین کے علاقے میں ایک قصبے پر بمباری کی گئی۔

صیہونی رژیم کی لبنان پر جارحیت کے ردعمل میں، لبنان کی سیاسی شخصیات نے ان حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے بھی کہا کہ ہم ہار نہیں مانیں گے اور کسی معاہدے کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

لبنان کے وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے اقدامات لبنان کو ایک نئے تنازع میں دھکیلنے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی جارحیت کو بے بنیاد بہانوں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *