ناگپور تشدد میں زخمی اقبال انصاری کا دوران علاج انتقال

ریاست مہاراشٹر کے ناگپور میں اورنگ زیب کےمقبرے کو ڈھادینے کا مطالبہ پر پھوٹ پڑے تشدد میں زخمی عرفان انصاری کا علاج کے دوران انتال ہوگیا۔

 

تشدد کے بعد ناگپور شہر میں امن بحال کرنے کے لیے پولیس نے تقریباً 11 علاقوں میں کرفیو نافذ کیا تھا۔ واقعہ کے 6 دن بعد بھی 9 علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ اس سے سنگین حالات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ 17 مارچ کو جب تشدد برپا ہوا تھا تو زخمی ہونے والوں میں عرفان انصاری بھی شامل تھے۔ انھیں ناگپور کے میو اسپتال میں علاج کے لیے شریک کروایا گیا گیا تھا،حادثہ کے دن سے ہی ان کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔

 

قابل ذکر ہے کہ 17 مارچ کی شب ناگپور شہر میں تشدد کے بعد 11 پولیس تھانہ حلقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے 2 تھانہ حلقوں سے کرفیو جمعرات کو ناگپور پولیس کمشنر نے ایک حکم جاری کر ہٹا لیا گیا۔ بقیہ 9 تھانہ حلقوں میں آج چھٹے دن بھی کرفیو برقرار رکھا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *