تلنگانہ میں موبائل فونز کی تعداد آبادی سے زیادہ – ہر 100 افراد کے پاس 105 فون

ایک حالیہ سروے میں حیران کن حقائق سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق تلنگانہ میں موبائل فونز کی تعداد ریاست کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔ یہ انکشاف ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI-2024) کی ستمبر رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں کل ٹیلی فون صارفین کی تعداد  4 کروڑ 11 لاکھ ہے، جبکہ موبائل فون صارفین کی تعدااد 4  کروڑ 40 لاکھ  تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ لینڈ لائن صارفین کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے

 

ٹیلی فون صارفین دیہی علاقوں میں 39 فیصد ، شہری علاقوں میں 60 فیصد ہے

– موبائل صارفین: دیہی علاقوں میں 41 فیصد، شہری علاقوں میں 59 فیصد ہے

– لینڈ لائن صارفین  دیہی علاقوں میں 4 فیصد، شہری علاقوں میں 96 فیصد

 

تلنگانہ میں وائرلیس ٹیلی ڈینسٹی (Wireless Teledensity 105.32% ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی ہر100 افراد کے مقابلے میں 105 سے زیادہ موبائل فونز موجود ہیں۔ اس اعتبار سے تلنگانہ بھارت میں چوتھے نمبر پر ہے۔

 

سب سے زیادہ موبائل فون رکھنے والی ریاستیں:

1.*گوا–152%

2. *کیرالا* – 115%

3. *ہریانہ* – 114%

 

ڈیجیٹل دور میں موبائل فون کا استعمال ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تلنگانہ کے لوگ کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کو ترجیح دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ریاست میں موبائل فون کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *