رمضان کی رونقیں، مسجد الحرام اور اس کے اطراف روح پرور فضائی مناظر۔ ایس پی اے

حیدرآباد ۔ کے این واصف

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مسجد الحرام، محلق صحنوں میں رمضان کے دوران نیشنل سکیورٹی کے ادارے کی ٹیمیں مسلسل فضائی نگرانی کرتی ہیں جس کا مقصد ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے گراونڈ یونٹ کو مطلع کرنا ہے۔

 

سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے فوٹو گرافرز نے نیشنل سکیورٹی کے ہیلی کاپٹرز سے مسجد الحرام اور اس کے بیرونی صحنوں کے روح پرور مناظر کی عکاسی کی۔ جو قارئین کی دلچسپی کے لئے پیش ہیں۔ فضا سے لی گئی تصاویر میں مسجد الحرام میں زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھا جاسکتا ہے جو طواف بیت اللہ میں مصروف ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں مسجد الحرام اور اس کے اطراف کے خوبصورت مناظر دکھائی دے رہے ہیں جن میں کلاک ٹاور بھی شامل ہے۔

 

مسجد الحرام میں کی جانے والی حالیہ توسیع کی تصاویر بھی نمایاں ہیں جنہیں دیکھ کر اس عظیم الشان توسیع کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *