وقارآباد ضلع میں 8 سالہ لڑکے کے اغوا کو مقامی افراد نے ناکام بنا دیا

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے یالال منڈل میں ایک شخص نے 8 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ بچہ سڑک کنارے جا رہا تھا کہ ملزم نے اسے اٹھا لیا۔ یہ واقعہ پرکمپلی تانڈہ  میں پیش آیا،

 

جہاں مقامی لوگوں کو ملزم پر شک ہوا۔ جب انہوں نے اسے روک کر پوچھ گچھ کی تو حقیقت سامنے آ گئی۔ اس پر مقامی افراد مشتعل ہو گئے اور ملزم کی پٹائی کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اغوا کار کوڈنگل منڈل کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *