
وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔
ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ر لوگوں، خاص طور پر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیر اعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کا یہ تہوار بھائی چارے، محبت اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس موقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی خوشی آئے اور ہم ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی طرف بڑھ سکیں۔
اسی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار خوشی اور ہم آہنگی کا پیغام لاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوشی کا موقع سماجی اتحاد کو مضبوط کرتا ہے
اور باہمی بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تہوار امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔