معمولی بارش کے بعد  پرانے اور نئے شہر میں رات بھر برقی بند، روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا

حیدرآباد: حیدرآباد میں گزشتہ رات ہونے والی ہلکی بارش کے بعد پرانے شہر اور نئے شہر کے مختلف علاقوں میں رات 12 بجے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، جو تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ بجلی کی بندش کے باعث خصوصی طور پر روزے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایم آئی ایم کے یاقوت پورہ کے ایم ایل اے جعفر حسین نے حکومت سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر ایک معمولی بارش کے بعد ایسی مشکلات پیش آ رہی ہیں تو مستقبل میں عوام کو کس طرح کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بجلی کی فوری بحالی کے لیے کوئی مؤثر نظام موجود ہے یا نہیں؟

عوام نے بھی شکایت کی کہ بارش کے بعد کئی علاقوں میں مسلسل بجلی بند ہونے سے گرمی اور حبس کے باعث نیند متاثر ہوئی، جبکہ سحری کے وقت بجلی نہ ہونے سے روزے داروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس مسئلے کا فوری نوٹس لے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *