لفٹ گرپڑی۔خاتون مریض ہلاک۔تلنگانہ کے کھمم کے پرائیویٹ اسپتال میں واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لفٹ گرپڑی جس کے نتیجہ میں خاتون مریض ہلاک ہوگئی۔اس خاتون کی شناخت 55سالہ سروجنی کے طورپر کی گئی ہے۔

اس کا دل کا آپریشن ہوا تھا اور اسے تیسری منزل پر واقع انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا جا رہا تھا۔

جب دو وارڈ بوائے اسے اسٹریچر پر لے جا رہے تھے، تو لفٹ میں داخل ہونے کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے لفٹ کے دروازے مکمل طور پر بند ہونے سے پہلے ہی وہ حرکت میں آ گئی۔

اسٹریچر دروازوں میں پھنس گیا، اور اس کے بعد لفٹ تیسری منزل تک تو پہنچی مگر اچانک نیچے گر گئی، جس کے نتیجہ میں سروجنی کی شدید خون بہنے کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حادثہ میں دونوں وارڈ بوائے بھی زخمی ہو گئے۔سروجنی کے ارکان خاندان جو اس کی صحت یابی کے منتظر تھے، اس واقعہ سے شدید صدمہ میں مبتلا ہو گئے۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ لفٹ کئی دنوں سے خراب تھی مگر اس کی مرمت نہیں کی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *