
حیدرآباد: حیدرآباد میں کئی دنوں تک شدید گرمی کے بعد جمعہ کی شب سے لے کر ہفتہ کی ابتدائی ساعتوں کے درمیان مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی۔
بارش نے حیدرآباد کے عوام کو راحت پہنچائی، جو طویل گرمی کی لہر سے متاثر تھے۔
تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے بارش کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ کی رات8.30 بجے سے ہفتہ کی صبح 7 بجے تک یونیورسٹی آف حیدرآباد میں 54.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ الاپور، وویکانند نگر،ضلع ملکاجگری میں 50.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، حیدرآباد کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش میں مادھاپور (48.8 ملی میٹر)، خیریت آباد (48.5 ملی میٹر)، راجندر نگر (47.5 ملی میٹر)، گچی باؤلی (45.8 ملی میٹر)، کاپرا (39.3 ملی میٹر) اور الوال (35.8 ملی میٹر) شامل ہیں۔