
حیدرآباد ۔ کے این واصف
ریاض کی قدیم سماجی تنظیم “آل انڈیا یونائٹیڈ سوسائٹی” نے اپنی سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ابوعمر شیخ پرویز مدنی، فاؤنڈ ڈائریکٹر دڑالھدا (انڈیا) چیریٹیبل ٹرسٹ نے روحانی ماحول مین حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ملت کے اتحاد، احکامات الٰہی اور ارشادات نبی رحمت پر زندگیون کو ڈھالنے پر زور دیا۔ شیخ پرویز مدنی نے فضائل رمضان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہم پر رحمتوں اور برکتون والا مہینہ نازل فرمایا۔ ہمین اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئیے۔
صدر آل انڈیا یونائٹیڈ سوسائٹی ڈاکٹر اشرف علی نے خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر اشرف نے اپنے خطاب مین سماجی خدمت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یونائٹیڈ سوسائٹی کی سرگرمیون پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس افطار اجتماع سے دیگر مہمانان اعزازی آفتاب نظامی بزنس ڈیولپمنٹ منیجر آفاق الملز ٹریڈنگ کمپنی، محمد نسیم بیگ بانی CEO الفا میٹلز، AIUS چیرمین محمد رفیق منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ CEO ممتاز گروپ نے بھی خطاب کیا اور ماہ رمضان کی فضیلت، سماجی خدمت کی اہمیت پر اظہار خیال کیا اور آل انڈیا یونائٹیڈ سوسائٹی کی خدمات کو سراہا۔
ماہ رمضان کی مناسب سے سوسائٹی کے کلچرل سکریٹری شعیب محی الدین نے “جنگ بدر” کے موضوع مخاطب کیا۔ سوسائٹی کے نائب صدر و معروف اینکر نعیم عبدالقیوم نے تقریب کی نظامت کی۔ مقامی رسٹورنٹ کے ھال مین منعقد اس دعوت افطار مین ریاض کی سماجی تنظیمون کے اراکین، معززان شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد سلیم خازن، انجینئر محمد شکیل مشیر ، اور اراکین سید نجم، محمد ناصر، نصیر صدیقی، محمد فیروز، اطہر محی الدین اور مرزا بیگ کے تعاون سے
اس کامیاب محفل کا انعقاد عمل مین آیا۔ سوسائٹی کے سکریٹری خالد عبدالکریم کے ہدیہ تشکر پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔