حیدرآباد میں مہیلا کانگریس کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج

 

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش مہیلا کانگریس کی لیڈر  سنی‌تا موگلی مدھیرج نے ہفتہ کی دوپہر نامپلی میں پارٹی کے ضلعی قایدین اور کارکنوں کے ساتھ مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

 

مظاہرین نے خواتین کے لیے ریزرویشن بل کے فوری نفاذ اور ملک کی مختلف ریاستوں میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

 

احتجاج کے دوران، کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا اور حکومت کی بے حسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *