واضح رہے کہ مہاراشٹر میں حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھی ہے۔ اورنگزیب کی قبر پر تنازع کے بعد ناگپور میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اجیت پوار کے اس بیان کو سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی لیڈروں سے محتاط زبان استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک وزیر کی حیثیت سے ہمیں راج دھرم ادا کرنا چاہئے اور آئین کے تحت سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔