
حیدرآباد ۔ کے این واصف
صحافی، ادیب و شاعر محمود شاہد کے مطابق نادر شاہ ولی مشاعرہ کمیٹی ،مکتب محبوبیہ اور کاروان اردو حقیقی کے اراکین کی موجودگی میں جناب افضل خان ، کانگریس سٹی پریسیڈنٹ کے ہاتھوں 2/ اپریل 2025 کو منعقد ہونے والے کل ہند مشاعرے اور رسم اجراء کی تقریب کے پوسٹر کی رونمائی عمل میں آئی۔
مشاعرے اور رسم اجرا کی تقریب میں مقامی شعرائے کرام اور مقالہ نگاروں کے علاوہ بیرونی شعرا بھی اپنے کلام سے نوازیں گے۔بیرونی شعرا میں مشتاق احسن ،ناگپور، ڈاکٹر راجیش گپتا راجے ،دہلی ، ریاض کامل ، ناگپور، خواجہ ساجد ربانی ،ناگپور، نجیب احمد نجیب ، حیدرآباد ،شاہد مدراسی، جنائی ، شیخ حبیب ، بنگلور ، عارف امینی ، کدری ، ہاشم طلیق، رائچوٹی اور ڈاکٹر قاسم امام ساقی شامل ہیں۔
اجلاس کی صدارت پروفیسر مظفر شہمیری اور پروفیسر قاسم علی خان فرمائیں گے۔مشاعرے کی صدارت جناب محمد اسحاق علی فرمائیں گے۔استقبالیہ کے فرائض جناب سردار ساحل اور نظامت کی خدمات جناب انور ہادی انجام دیں گے۔
تقریب میں معروف شاعر جناب سعید نظر کے تیسرے مجموعہ
کلام ” غم کی دھرتی ” ( اردو / ہندی ) کا اجرا عمل میں آئے گا۔
تقریب اور مشاعرے کا وقت 06:30 بجے
یو ایس فنکشن ہال روندرا نگر کڑپہ میں ہوگا۔