
ناگپور (پی ٹی آئی) مقامی عدالت نے 17 افراد کو ناگپور تشدد کے سلسلہ میں 22 مارچ تک پولیس تحویل میں دے دیا۔ ملزمین کو جمعرات کی رات مجسٹریٹ میمونہ سلطانہ کے سامنے پیش کیا گیا۔
پولیس نے 7 روزہ تحویل مانگی۔ ان افراد کے خلاف گنیش پیٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ملزمین کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔
کیس کی تحقیقات ابتدائی مرحلہ میں ہیں۔ اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹر میگھا برنگے نے کہا کہ ملزمین سے پولیس تحویل میں پوچھ تاچھ ضروری ہے تاکہ یہ پتہ چلے کہ تشدد کی منصوبہ سازی کس نے کی تھی۔
ملزمین کے وکلاء نے تاہم پولیس کے دعویٰ کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کے مخصوص رول کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ کیس میں مجرمانہ سازش کا الزام تک نہیں لگایا گیا ہے۔ پولیس نے ثبوت کے بغیر گرفتاریاں کی ہیں۔