فقیر محمد خان کشمیر اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے واحد امیدوار تھے۔ وہ محض 1132 ووٹوں سے ہار گئے تھے۔ 1996 میں وہ جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے بطور آزاد امیدوار منتخب ہوئے تھے۔
علامتی تصویر/ سوشل میڈیا
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی فقیر محمد خان نے خودکشی کر لی ہے۔ باندی پورہ کے گریز سے سابق رکن اسمبلی فقیر محمد خان نے جمعرات کو مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ فقیر محمد خان گزشتہ اسمبلی انتخاب میں کشمیر سے بی جے پی بی جے پی کے واحد امیدوار تھے۔ انھیں بہت کم ووٹوں کے فرق سے شکست ملی تھی۔ فقیر محمد خان نے سری نگر کے تلسی باغ واقع اپنی سرکاری رہائش پر خود کو گولی مار لی۔
بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے فقیر محمد خان کی موت سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی کی موت خودکشی کے سبب ہوئی ہے۔ فیر خان نے یہ قدم کیوں اٹھایا، اس بارے میں فی الحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی وجوہات سامنے آ جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ 1996 میں جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے آزاد امیدوار کی شکل میں منتخب ہوئے فقیر محمد خان نے 2020 میں بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ گزشتہ سال پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخاب میں کھڑے ہوئے تھے۔ ان کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے نظیر احمد خان سے تھا، جنھیں 8378 ووٹ ملے۔ فقیر خان کو 7246 ووٹ حاصل ہوئے تھے، یعنی انھیں محض 1132 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔