منیر ندی کے ریٹیننگ وال کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کھمم کلکٹر مذمل خان نے حکام کو دی ہدایت

کھمم کلکٹر مذمل خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منیر ندی کے ریٹیننگ وال کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس کے لیے درکار اراضی کے حصول کے کاموں کو بھی تیز رفتاری سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

 

سیلاب کے پانی سے تحفظ کے لیے منیر ندی کے دونوں جانب ریٹیننگ وال کے تعمیری کاموں کا کلکٹر مذمل خان نے ریونیو اور آبپاشی محکموں کے ذمہ داران کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا۔

 

کلکٹر مذمل خان نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ ریٹیننگ وال کے تعمیری کاموں کے لیے درکار اراضی کے حصول کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے کھمم کے منیر ندی کے دونوں جانب 7 کلومیٹر تک ریٹیننگ وال کی تعمیر کے لیے 690 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔

 

کلکٹر مذمل خان نے کہا کہ مستقبل میں سیلاب کے خطرے سے کھمم اربن اور کھمم رورل کے عوام کی حفاظت کے لیے ریٹیننگ وال کی تعمیر ناگزیر ہے۔

 

انہوں نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ ریٹیننگ وال کے تعمیری کاموں کی روزانہ رپورٹ پیش کریں اور حصولِ اراضی کے کام کو جلد مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *