مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تاجکستان کے ہم منصب امام علی رحمان کو نوروز کی آمد پر مبارک باد دی۔
تاجک دارالحکومت دوشنبہ میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق اپنے پیغام میں صدر پزشکیان نے بہار نیا جوش اور بہتر مستقبل کی امید کا موسم قرار دیتے ہوئے امام علی رحمان اور تاجک عوام کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
انہوں نے ایران اور تاجکستان کے درمیان معیشت، ثقافت اور سائنس جیسے شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافے کی خواہش ظاہر کی اور دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔