وزیر مال، اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی کی جانب سے کھمم ضلع کے پالیر اسمبلی حلقہ میں دعوتِ افطار کا اہتمام

ریاستی وزیر مال، اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی کی جانب سے کھمم ضلع کے پالیر اسمبلی حلقے میں واقع ٹی وی سی ریڈی فنکشن ہال میں دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں 1500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

 

افطار کے بعد وہیں پر نمازِ مغرب بھی ادا کی گئی جس کی امامت مولانا عارف مظاہری نے کی۔ اس موقع پر ہندو مسلم اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کی اعلیٰ مثال دیکھنے کو ملی۔

 

ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی، کھمم کلکٹر مذمل خان اور کھمم کمشنر پولیس سنیل دتھ نے نمازِ مغرب میں صفِ اول میں شرکت کی۔

 

ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نے اس موقع پر مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان کا مہینہ ایک مقدس مہینہ ہے جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور عبادات میں مشغول رہتے ہیں۔

 

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ افطار قومی یکجہتی اور آپسی اتحاد کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے گزارش کی کہ وہ اپنی خصوصی دعاؤں میں تلنگانہ کی ترقی اور امن و امان کی برقراری کے لیے دعا کریں۔

 

دعوتِ افطار میں بڑی تعداد میں فرزندانِ توحید نے شرکت کی اور یہ اجتماع آپسی بھائی چارے کا ایک خوبصورت مظہر ثابت ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *