کانگریس رکن پارلیمنٹ نے ایوان بالا میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر سے میری بات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسے حادثات کے لیے اسپیشل کیمیکل کا اسٹاک نہیں تھا، جسے آگ بجھانے کے لیے پانی میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’سورت جیسے شہر کے تئیں ایسی لاپروائی درست نہیں ہے۔ میرا مطالبہ ہے کہ سورت شہر کے کاروباریوں کی فکر پر توجہ دی جائے اور انھیں معاوضہ دیا جائے۔‘‘
’خاکستر 900 دکانوں کے مالکان کو معاوضہ ملنا چاہیے‘، کانگریس نے پارلیمنٹ میں اٹھایا سورت آتشزدگی کا معاملہ
