غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 سے ​متجاوز

غزہ سٹی: غزہ پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 130 ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل منگل کو اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا تھا کہ وہ غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کر رہی ہے۔

ایکسیوس کے پولیٹیکل رپورٹر براک روید نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہودی ریاست نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد حماس کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *