یہ واقعہ پیر کی شام 6:15 بجے حویلی حیدر قلی چاندنی چوک میں پیش آیا۔ لوٹ کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے جس کی بنیاد پر پولیس جانچ میں لگ گئی ہے۔


دہلی میں ایک بار پھر لوٹ کا ایک بڑا معاملہ پیش آیا ہے۔ چاندنی چوک میں ایک بدمعاش 80 لاکھ روپے نقد بھرے بیگ کو لوٹ کر فرار ہو گیا۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں لگ گئی ہے۔ لوٹ واقعہ کے شکار شخص سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ پیر کی شام 6:15 بجے پیش آیا جب حویلی حیدر قلی چاندنی چوک میں آر کے گجراتی آنگڑیا کے ملازم سے ایک بدمعاش نقدی سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گیا۔ سیاہ رنگ کے بیگ میں 80 لاکھ روپے تھے۔ لوٹ کے وقت بدمعاش نے 4 راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔
لوٹ کا پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ 40 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثر ملازم ایک کالے رنگ کے بیگ کو پیٹھ پر لادے ہوئے پیدل چلا جا رہا ہے۔ کچھ دکانیں بند ہیں تو کچھ کھلی ہیں۔ بازار میں دکانوں پر کچھ لوگ بھی موجود ہیں۔
اس درمیان ملازم کے پیچھے ایک شخص ٹوپی پہنے اور ماسک لگائے ہوئے جا رہا۔ اس کے ہاتھ میں پستول ہے اور گلی میں پیچھے پیچھے آ رہا ہے۔ وہ اچانک بیگ والے شخص کو دبوچ لیتا ہے اور بندوق دکھا کر بیگ چھین لیتا ہے۔ وہ چار راؤنڈ فائرنگ بھی کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ بھاگ نکلتا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر لٹیرے کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔