اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

غزہ/یروشلم: اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی اور وسطی غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جو جنگ بندی کے بعد سب سے زیادہ پرتشدد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غیر معمولی پیمانے پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں شمالی اور وسطی غزہ کے کئی علاقوں میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

فلسطینی شہری دفاع نے ایک ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے گھروں، مساجد، اسکولوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ’’غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زبردست کارروائی کریں۔‘‘



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *