
ممبئی ۔ ناگپور پولیس کمشنر ڈاکٹر رویندر سنگھل نے بتایا کہ”فی الحال صورتحال پُرامن ہے۔ ایک تصویر جلائے جانے کے بعد لوگ جمع ہو گئے انہوں نے احتجاج کیا اور ہم نے اس معاملے میں کارروائی بھی کی۔ ایک ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ رات 8 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان پیش آیا۔ زیادہ گاڑیوں کو آگ نہیں لگائی گئی تاہم دو گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا اور پتھراؤ ہوا۔ پولیس تلاشی مہم چلا رہی ہے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ کمشنر پولیس کے مطابق اب تک کم از کم 20 سے 25 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس نے ناگپور دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔