کانگریس نے بہار میں شروع کی ’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا، نتیش حکومت پر خوب برسے کنہیا کمار

کنہیا کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہار میں تعلیم، روزگار، سڑک اور سیکورٹی جیسی بنیادی سہولیات کا زبردست فقدان ہے۔ حد تو یہ ہے کہ بہار کے لوگوں کو ہنی مون منانے بھی باہر جانا پڑتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا کرتے ہوئے کنہیا کمار اور دیگر کانگریس لیڈران و کارکنان</p></div><div class="paragraphs"><p>’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا کرتے ہوئے کنہیا کمار اور دیگر کانگریس لیڈران و کارکنان</p></div>

’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا کرتے ہوئے کنہیا کمار اور دیگر کانگریس لیڈران و کارکنان

user

بہار میں اسمبلی انتخاب رواں سال ہونا ہے، اور اس کے پیش نظر سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ کانگریس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے آج ’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا شروع کی۔ بہار میں بڑھتی بے روزگاری اور ہجرت کے ایشو پر کانگریس کی یوتھ یونٹ نے یہ پدیاترا مغربی چمپارن واقع بھتروا آشرم سے شروع کی۔ اس یاترا کے آغاز سے قبل ایک جلسۂ عام کا بھی انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے بہار کی نتیش حکومت کی بھرپور تنقید کی۔

کنہیا کمار نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بہار میں تعلیم، روزگار، سڑک اور سیکورٹی جیسی بنیادی سہولیات کا بہت فقدان ہے۔ پڑھائی، کمائی اور دوائی کی بات تو چھوڑیے، بہار کے لوگوں کو ہنی مون منانے تک کے لیے ریاست سے باہر جانا پڑتا ہے۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ بہار میں امتحانات میں دھاندلی سرکاری نظام کی ناکامی ہے۔ طنزیہ انداز میں وہ کہتے ہیں کہ ’’پہلے کے زمانہ میں ڈاک خانوں سے لو لیٹر (محبت نامہ) لیک ہو جاتے تھے، لیکن جتنا لو لیٹر لیک نہیں ہوا، اتنا آج بہار میں ہر امتحان کا پیپر لیک ہو جاتا ہے۔‘‘ پیپر لیک کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’سب کچھ ٹھیکے پر چل رہا ہے، چاہے تعلیم ہو، روزگار ہو یا طبی خدمات۔‘‘

جب کانگریس نے ’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا شروع کی تو ساتھ میں کئی پارٹی لیڈران و کارکنان کے علاوہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ایک مقام پر میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ فی الحال ان کی پوری توجہ ’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا پر ہے۔ اسمبلی انتخاب میں وہ کھڑے ہوں گے یا نہیں، اس بارے میں ابھی تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہار سے لگاتار ہو رہی ہجرت کے سبب ریاست کے 14 کروڑ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے نوجوانوں کو مجبوری میں اپنی ریاست چھوڑ کر باہر نکلنا پڑ رہا ہے۔

اس دوران بہار کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے نتیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بہار میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کانگریس حکومت میں جو صنعتیں قائم کی گئی تھیں، وہ سب ایک ایک کر کے ختم ہو گئی ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ اس پدیاترا کے دوران لیڈران الگ الگ ضلعوں میں پہنچ کر نوجوانوں اور طلبا کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *