تہران اور منسک کے تعلقات مضبوطی کی سمت بڑھ رہے ہیں، بیلاروس

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں جمہوریہ بیلاروس کے سفیر دمتری کولتسوف نے تہران اور منسک کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا۔ 

انہوں نے ایران کے صوبہ فارس کے گورنر حسین علی امیری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ بیلاروسی حکومت کھیل، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

  کولتسوف نے کہا کہ شیراز کو الیکٹرک بسوں کی برآمد اور بیلاروس میں ایرانی کمپنیوں کی موجودگی کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔

 اس دوران ایرانی گورنر نے شیراز اور منسک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں شہروں میں یونیورسٹیوں کے درمیان طلباء کے تبادلے کے پروگرام قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ 

امیری نے بیلاروس کو زرعی مصنوعات برآمد کرنے کے لئے شیراز کی آمادگی کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *