بیجنگ اجلاس امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا، ایرانی سفیر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین میں تعیینات ایرانی سفیر محسن بختیار نے بیجنگ میں منعقدہ ایران، روس اور چین کے سہ فریقی اجلاس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے امریکی یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف واضح موقف قرار دیا ہے۔

محسن بختیار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایران، چین اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کا اجلاس بیجنگ میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نے دیگر فریقین کے ساتھ مثبت اور تعمیری تبادلہ خیال کیا، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی امور پر سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے اور امریکی یکطرفہ اور غیر منصفانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم اور قیمتی مفاہمتیں طے پائیں۔

ایرانی سفیر نے سہ فریقی اجلاس کے انعقاد کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات امریکی یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف ایک مؤثر حکمت عملی فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران، روس اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتی اور سیاسی مذاکرات، باہمی احترام کے اصول پر مبنی بات چیت ہی ایران کے جوہری مسئلے کا واحد عملی اور مؤثر حل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *