معروف مزاح نگار فیاض احمد فیضی کو مہاراشٹرا اسٹیٹ ہندی ساہتیہ اکادمی کا ایوارڈ 

معروف مزاح نگار فیاض احمد فیضی کو مہاراشٹرا اسٹیٹ ہندی ساہتیہ اکادمی کا ایوارڈ۔

 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

 

مہاراشٹرا اسٹیٹ ہندی ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے اردو و ہندی کے مقبول مزاح نگار ڈاکٹر فیاض احمد فیضی کو ان کی تصنیف “پھلون مین رنگ بھرے” کو ایوارڈ۔

ہندی ساہتیہ اکادمی کے جاری اعلامیہ کے مطابق فیاض فیضی کو ان کی کتاب “پھلون مین رنگ بھرے” کو سال 24-2023 ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ فیضی کو “آچاریہ رام چندر شکلا ایوارڈ” 18 مارچ کو 2025 ممبئی مین منعقد ایک تقریب مین پیش کیا جائے گا۔ جہان انھین -/ 25000 روپئے، سپاس نامہ و تمغہ پیش کیا جائے گا۔

اردو اور ہندی کے کوہنہ مشق مزاح نگار فیاض احمد فیضی 24 فروری 1954 کو ممبئی مین پیدا ہوئے۔ اردو و فارسی مین ماسٹرز کے بعد فیضی نے 2015 مین “اردو طنز و مزاح کے ارتقاء مین اودھ پنچ اور شگوفہ کا حصہ” کے عنوان پر مقالہ پیش کرکے ممبئی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ممبئی مین بینک منیجر کے عہدے پر فائز رہے فیاض فیضی نے 1975 مین مزاح نگاری کی ابتداء کی۔ آپ کے اب تک طنز و مزاح کے چار مجموعے شائع ہوکر منظر عام پر آچکے ہین۔ آپ ماہنامہ “شگوفہ” کے علاوہ ہند و پاک کے معتبر و معروف جرائد و رسائل مین پابندی سے شائع ہوتے ہین۔ آپ زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقریب مین بھی پابندی سے مدعو کئے جاتے ہین۔

فیضی 1991 مین دو برس کے لئے مہاراشٹرا اردو اکادمی کے اعزازی ممبر سکریٹری بھی رہے۔ اردو کے ایک مستند ادیب فیاض احمد فیضی کو مہاراشٹرا ہندی ساہتیہ اکادمی کا یہ ایوارڈ حاصل ہونا اہل اردو کے لئے بھی باعث فخر ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *