
آندھراپردیش میں پیش آئے ایک افسوناک واقعہ میں امتحان تحریر کرنے کے دوران اچانک طالبہ گر کربے ہوش ہوگئی ، اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آیا۔
اس طالبہ کی شناخت عائشہ ماہین شیخ کے طورپر کی گئی ہے جو ایک پرائیویٹ کالج میں انٹر میڈیٹ سال دوم کی طالبہ تھی۔ وہ بچپن سے ہی اپنی تعلیمی قابلیت کے لیے مشہور تھی اور ہر امتحان میں بہترین نمبر حاصل کرتی رہی
۔ انٹر میڈیٹ کے پہلے سال میں بھی اس نے 425 نمبر حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا تھا۔ گذشتہ روز جب وہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کا امتحان دے رہی تھی کہ اچانک ہے ہوش ہو گئی
۔ فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ عائشہ کی اچانک موت نے اس کے والدین کو غم سے نڈھال کر دیا۔