ایران کے جوہری مسئلے کا 'سفارتی' حل تلاش کرنا چاہئے، چینی وزارت خارجہ

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ جمعے کو تہران کے جوہری پروگرام پر سہ فریقی مذاکرات کے لیے روس اور ایران کے سفارت کاروں کی میزبانی کرنے والا ہے۔

چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ موجودہ صورت حال میں، ہم سمجھتے ہیں کہ فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤکسو، روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی شریک ہوں گے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ چین کو پوری امید ہے کہ تمام فریق سنجیدگی سے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں تیزی لاسکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *