
حیدراباد: حیدرآبادکے پرانے شہر میں کل رات مارپیٹ کر ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ بابا نگر سی بلاک میں ذاکر نامی شخص کی کرانہ دکان ہے
کل رات ان کے پڑوس کی دکان والے نوجوانوں نے معمولی مسئلہ پر ذاکر کو زدوکوب کیا جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ مرحوم کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد قلب کے عارضہ سے متاثر تھے
اور ڈاکٹڑس کے ان کے قلب پر حملہ ہوا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔