
دیورکدرا : ٹی ایم آر جے سی دیورکدرا کے اقلیتی اقامتی جونیر کالج میں آج ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی رکن اسمبلی جناب جی مدھو سدھن ریڈی صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء کے ساتھ افطاری کی اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔
افطار پارٹی میں ڈسٹرکٹ مینار ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین محمد فیاض صاحب بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ منڈل پریسڈنٹ سری انجیل ریڈی صاحب، ٹاؤن پریسڈنٹ محمد فاروق صاحب دیورکدرا، کانگریس کے سینر لیڈر محمد جمیل صاحب، اور سینر لیڈر ارویند صاحب بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ افطاری کے بعد کالج کے نئے واٹر پلانٹ کا افتتاح رکن اسمبلی جی مدھو سدھن ریڈی صاحب کے ہاتھوں کیا گیا
تقریب کے دوران شرکاء نے طلباء کے ساتھ افطار کیا اور ان کے تعلیمی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ رکن اسمبلی مدھو سدھن ریڈی نے طلباء کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی اور ان کی کامیابی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
افطار پارٹی کا اہتمام کرنے والے ادارے کے پرنسپل جناب رحمت اللہ صاحب ار یل سی پھوالدین صاحب ظھر صاحب نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے طلباء میں مثبت سرگرمیوں کا جذبہ بڑھتا ہے اور ان کی سماجی و تعلیمی ترقی میں مدد ملتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے مل کر دعا کی کہ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ تمام لوگوں کے لیے رحمت و برکت کا باعث بنے۔ اس موقع پر محمد عرفات اور دوسرے لیکچرز بھی موجود تھے