ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سہ فریقی مذاکرات بیجنگ میں ہوں گے، نائب وزیر خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا: جوہری مسئلے سے متعلق پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ایران، چین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات رواں ہفتے جمعے کو بیجنگ میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤکسو اور روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف بھی موجود ہوں گے۔ 

غریب آبادی نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جابرانہ پابندیوں کو ہٹانے کے ممکنہ طریقوں پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *