
سنبھل (آئی اے این ایس) ایک اہم پیشرفت میں اترپردیش انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کے دن ہولی کے دوران سنبھل کی 10 مساجد کو تارپالین سے ڈھک دیا جائے۔
64 سال بعد ہولی کا تہوار اور ماہ رمضان کا جمعہ ایک ساتھ آرہے ہیں۔
سنبھل کے ایس پی سریش چندر نے بتایا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہولی کا جلوس جن راستوں سے گزرے گا ان پر موجود مساجد کو ڈھک دیا جائے گا۔