قابل ذکر ہے کہ تاپسی منڈل نے 2016 میں کانگریس کی حمایت یافتہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) (سی پی آئی-ایم) کے امیدوار کے طور پر ہلدیا سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ مغربی بنگال میں 2021 کے اسمبلی انتخاب سے قبل ادھیکاری کے ترنمول سے بی جے پی میں شامل ہو جانے کے بعد تاپسی منڈل بھی دسمبر 2020 میں بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے 2021 کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر ہلدیا سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ تاپسی منڈل کے بار بار پارٹی بدلنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ادھیکاری نے کہا کہ ’’لوگ ایسے سیاسی موقع پرستوں کو مسترد کر دیں گے۔ بی جے پی کا ایک بھی کارکن ان کے ساتھ ترنمول میں شامل نہیں ہوا ہے۔‘‘
مغربی بنگال سے آئی بی جے پی کے لیے بری خبر، رکن اسمبلی تاپسی منڈل ترنمول کانگریس میں شامل
